• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38افرادگرفتار،منشات اور اسلحہ برآمد ، بینک منیجر ،میرج ہال مالک کیخلاف مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 38ملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ چہلیک پولیس نے منور، شاہد اورزین العابدین سے 30 بور پسٹل،200 لیٹر شراب،200گرام چرس ،مزمل سے 4 بوتلیں شراب اور وقاص سے4 بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔تھانہ قطب پور پولیس نے سلیم سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ مظفر آباد پولیس نے رمضان سے 50 لیٹر شراب اور غلام قادر سے 12 بور رپیٹر برآمد کر لیا ۔تھانہ ممتاز آباد پولیس نے یوسف سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کاشان سے 20 بوتل شراب اور ناصر سے13 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ الپہ پولیس نے سجاد سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ بستی ملوک پولیس نے الطاف اور اللہ دتہ سے 30 لیٹر شراب اور رمضان سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے لیاقت سے پسٹل اور عمر سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ صدر جلال پور پولیس نے تنویر سے ریوالور برآمد کر لیا ۔تھانہ پاک گیٹ پولیس نے عابد سے 120 گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے آصف وغیرہ 11 افراد کو جوا کھیلتے گرفتار کر کے داؤ پر لگی 4900 روپے کی رقم قبضہ میں لے لی۔غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے کے الزام میں 7دکانداروں منظور، وحید، شفقت، اعجاز، کاشف، حامد اور اورنگزیب کی دکانیں سیل کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے۔ تھانہ کپ کے علاقے میں عمیر نے موبائل فون سے کال کر کے ہسپتال میں ایڈمٹ اپنی بھابی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔تھانہ الپہ کے علاقے میں روٹھی بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر سجاد نے سسرال والوں کے گھر گھس کے ہوائی فائرنگ کی اور بیوی سونیا بی بی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ مظفرآباد نے محمد رمضان عرف بلا کو گرفتار کرکے شراب برآمد کرلی۔جعلی نمبرپلیٹ لگانےپر تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے موٹر سائیکل سواراللہ ڈوایا ،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے موٹرسائیکل سوارشفیق کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ چہلیک کے علاقے میں ملزم جاوید کیخلاف بوگس چیک دینےپرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں سیف اللہ نے اعجاز کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا جواکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر بنک نے مسترد کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ مظفر آباد پولیس نے مجاہد ٹاؤن کے قریب واقع بینک کو چیک کیا جہاں سکیورٹی کے انتظامات ناقص پائے گئے ۔ پولیس نے بینک منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے وہاڑی روڈ پر واقع میرج ہال کو چیک کیا جہاں پنجاب میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات 12جے فنکشن جاری تھا ۔ پولیس نے میرج ہال کے مالک افتخار اور منیجر طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین