• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری ،آج پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر4 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آج عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ اے این ایف میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد زبیر میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر راقب عثمان اور 3 کانسٹیبلوں غلام مصطفیٰ، گلزار احمد اور زاہد اقبال کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے کاغذات حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والے شہریوں کو ہراساں کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 25 جنوری کو جواب طلب کرلیاہے ، عدالت میں محمد رمضان اور محمد اقبال نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے حیدر نامی شخص سے موٹر سائیکلیں خریدنے کا کام شروع کیا اور رقم کی ادائیگی بروقت کرتا رہا لیکن ملکیتی کاغذات ابھی تک حوالے نہیں کئے گئے،سول عدالت میں دعویٰ دائر کیا تو پولیس کے ساتھ ملکر مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیشن عدالت نے حبس بے جا کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو محبوس بچہ آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں حیدر علی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس اسکی شادی کشمالہ علی سے ہوئی جس سے ساڑھے 7 سال کا بیٹا محمد ثقلین ہے، چند روز قبل اسکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی اور بیٹا اسکے ہمراہ رہنا چاہتا ہے جبکہ اسکے بیٹے کو سابق بیوی نے زبردستی محبوس کر رکھا ہے، فاضل عدالت نے فراڈ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے 28جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں محمدمنیر نے درخواست دائر کی تھی کہ افشاں یاسمین، محمداسلم نے اس کو موٹر سائیکل فراہم کی اور بدلے میں چیک لیا ، تمام قسطیں وصول کرنے کے باجود اس کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج کرایا گیا ،عدالت نے ضمانت کے بعد مقدمہ کی پیروی نہ کرنے والے ملزم خلیل احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرکے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں 2 ملزموں د اعظم اور راحیل احمدکی عبوری ضمانت میں تھانہ چہلیک پولیس سے 24 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین