• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل بارش سے سڑکوں پر پانی جمع، ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی میں منگل کی رات بھی بعض مقامات پر موسلا دھاربارش سے شہر اور کینٹ کے علاقوں میں سڑکو ں پر پانی جمع ہو گیا ، نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے بعض سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں ، جہلم روڈ پر کے گرد نالے مٹی اور کچرے سے بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر بہتا رہا ، حالیہ بارشوں سے کینٹ اور آرڈی اے کے ایریاز میں سڑکوں میں مبینہ طور پر غیرمعیاری میٹریل استعمال کا پول کھل گیا ، جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹنے لگیں۔ جہلم روڈ ، راشد منہاس ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے آگے فٹ پاتھ، مری روڈ پر بھی صدر کے ایریاز ، رینج روڈ اور پشاور روڈ پر جگہ جگہ سے سڑک پر گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین