• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیربھارت کیساتھ تعلقات خوش فہمی ہے، حامدموسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ ازلی دشمن عالمی سرغنے کی سرپرستی میں پاکستان کی بقاوسلامتی کیخلاف منظم سازشوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی حکمران ذہن نشین رکھیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں ،کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیربھارت کیساتھ تعلقات قائم کرنامحض خوش فہمی ہے۔ دنیابھر کی تحاریک آزادی وحریت کامنبع وسرچشمہ قربان گاہ کربلاہے جسے اجاگرکرنے کیلئے حضرت امام زین العابدینؓ نے کوفہ وشام کے بازاروں اورابن زیادویزیدکے درباروں میں خطبات وبیانات دیئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم ولادت حضرت امام علی ابن الحسینؓ کے موقع پرمحفل سجادیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارادشمن آئے روز زہر افشانی کرتاہے ، وطن عزیزکی سلامتی کوکمزور کرنا اسکاایجنڈاہے جس سے خیرکی توقع فضول ہے ۔
تازہ ترین