• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھنہ انٹر چینج 15مارچ تک مکمل ، پُل دو ہفتوں میں نصب کرنیکی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرِ تعمیرکھنہ انٹر چینج کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے جبکہ ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُل دو ہفتوں میں نصب کر دیئے جائیں۔ یہ ہدایت اسلام آباد کے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے منگل کے روز کھنہ انٹر چینج کا دورہ کرنے کے موقع پر دی۔ عامر علی احمد نے ہدایت کی کہ انٹر چینج کے تمام لوپس اور گردونواح کی لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے۔ایکسپریس وے پر ٹریفک کی راہنمائی کیلئے سائن بورڈ بھی لگائے جائیں ۔ کھنہ انٹر چینج کے دورے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے نے سائیٹ پر اجلاس کی بھی صدارت کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے علاوہ راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بلیو ایریاء اور دیگر علاقوں میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین