• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلجیم میں سیزن کی پہلی برف باری، ٹریفک کو مشکلات کا سامنا


برسلز (حافظ انیب راشد) بلجیم میں گزشتہ روز سیزن کی پہلی برفباری ہو گئی۔ جس کے بعد ملک کے تمام حصوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ منگل کی دوپہر سے قبل شروع ہونے والی برفباری کے سبب سڑکوں پر موجود ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے سڑکوں پر گاڑیوں کی بہت کم تعداد رہ گئی۔ دوسری جانب بلجیم کے میٹ آفس نے سردی کے حوالے سے کوڈ الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو درجہ حرارت منفی 8کے قریب ہو گا جس کے باعث برفباری کے ساتھ ساتھ راستوں اور سڑکوں پر فریزنگ ہوگی۔ جس کے نتیجے میں خاص احتیاطی تدابیر کے بنا ڈرائیونگ خطرناک ہوگی۔ اسی طرح بدھ کی صبح کے بارے میں سخت فریزنگ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت کم رہے گا جبکہ اتوار کے روز بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین