• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال پرہر آنکھ اشک بار ہے، سرور رانجھا ،خورشید بخاری

گلاسگو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا ، صدرکشمیر کمیٹی پی پی یورپ خورشید بخاری، سینئر نائب صدر سکاٹ لینڈ سید تنویر گیلانی ، صدر پی پی گلاسگو مرزا طاہر بیگ، سینئر نائب صدر گلاسگو چوہدری عنصر پوٹھی،رضا شیخ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو، حبیب احمد ریاض سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سانحہ ساہیوال سے ہر آنکھ اشک بار ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کرنا ظلم کی انتہا ہے، پولیس کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ تک نہیں تھی،پولیس والے بچوں کو پولیس کی گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔پولیس کے جوانوں نے گاڑی روک کر فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی میں بیٹھے چارافراد کو بےدردی سےقتل کر دیا اور ان پر پہلے یہ الزام لگایا کہ وہ بچے اغوا کر رہے تھے مگر زخمی بچوں کا ہسپتال میں جب بیان لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے پولیس نے قتل کر دیا جبکہ وہ سب شادی پر جا رہے تھے پولیس اب اپنے جرم کو چھپانے کے لیے مقتولین کے ورثاء پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بےگناہ خاندان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین