• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا 26اور27جنوری کومے بری میں سرجری کااہتمام کرے گا

لندن( جنگ نیوز ) پاکستان ہائی کمیشن کے اعلان کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیونٹی کوقونصلر سروس کی موثر انداز میں فراہمی کویقینی بنانے کیلئے لندن اور اس کے نواح میں نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کااہتمام کرتا رہتا ہے ،رواں ماہ نادرا ایم آرٹی 26اور27جنوری کو ووکنگ کے علاقے مے بری سینٹر بورڈ سکول روڈ پر صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک سرجری کاہتمام کرے گا۔ 6سے 8ہفتے میں فراہم کئے جانے والے نئے سمارٹ نیکوپ کیلئے نارمل فیس 54 پونڈ اور 10سے15دن میں فراہم کیا جانے والے ایگزیکٹو نیکوپ کیلئے 82 پونڈ فیس وصول کی جائے گی اس کے علاوہ مزید کوئی فیس یا چارجز نہیں لئے جائیں گے۔
تازہ ترین