• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایمپلائمنٹ ریکارڈ \32.54ملین کی سطح پر پہنچ گئی

لندن(جنگ نیوز) برطانیہ میں کام پر جانے والوں (ایمپلائمنٹ) کی تعداد ریکارڈ 32.54ملین کی سطح پر پہنچ گئی آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بیروہزگاری میں سطح میں ستمبر اور نومبر کے درمیان 8000کا اضافہ ہوا۔ ملک میں بیروزگاروں کی کل تعداد 1.37ملین ہے۔ او این ایس کے لیبر مارکیٹ کے سربراہ ڈیوڈ فری مین نے کہا کہ یہ ملک میں برسر روزگار افراد کی ریکارڈ تعداد ہے ۔ بونسز کے سوا اوسط آمدن میں نومبر تک سال میں 3.3فیصد اضافہ ہوا ۔ویجز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال کےمقابلے میں ملک میں بیروزگاروں کی تعداد 68000کم ہوئی ہے۔ جبکہ جاب لیس ریٹ 0.2فیصد کم ہوا ہے۔ 2001کے بعد سے جاب ویکنسیز کی تعداد ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہی۔ ملک میں روزگار اور بیروزگاری میں اضافہ برطانیہ کی بڑھتی ہوئی آبادی کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔ کم تعداد میں لوگ غیر متحرک کی تعریف میں آتے ہیں۔ جن میں طویل مدتی بیمار افراد طلبہ اور ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے روزگار کی تلاش بند کر دی ہے۔ معاشی طور پر غیر متحرک افراد کی تعداد 100000کمی کے ساتھ 8.6ملین کے ساتھ 21فیصد پر آگئی جو ریکارڈ پر پست ترین ہے۔
تازہ ترین