• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیٹ وک پر ڈرون کے باعث افراتفری سے ایزی جیٹ کو15ملین پونڈ کانقصان

لندن( پی اے ) گیٹ وک پر ڈرون کی موجودگی سے پیدا ہونے والی افراتفری اور پروازوں کی منسوخی سے ایزی جیٹ کو15ملین پونڈ کانقصان اٹھانا پڑاہے۔پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ایئر لائنز کو کسٹمر ویلفیئر کی مد میں10 ملین پونڈ اور پروازوں کی منسوخی سے آمدنی میں 5 ملین پونڈ کی کمی ہوئی ایزی جیٹ کاکہناہے کہ اس واقعے سے 400پروازیں منسوخ کی گئیں جس سے 82ہزار مسافر متاثر ہوئے ،ایئرلائنز کاکہناہے کہ اس نے سال نو کا آغاز بہت اچھے انداز میں کیا ہے اور بریگزٹ کے بعد کی صورت حال کاسامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ایئرلائنز کے مطابق گزشتہ3ماہ کے دوران اس کے مسافروں کی تعداد میں 15فیصد اضافہ ہواہے جبکہ 2018کے آخری3 ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 21.6 ملین تک پہنچ گئی ۔ایزی جیٹ کاکہناہے کہ اس کے مسافروں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،ایزی جیٹ کے چیف ایگزیکٹو جوہن لونڈ گرین نے کہا کہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران بکنگ کی سطح بریگزٹ کی غیر یقینی صورت حال کےباوجود بہت حوصلہ افزا ہے۔
تازہ ترین