• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار تحریک آزادی کو تقویت دینا ہے، انصر منظور حسین

ڈنمارک(پ ر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر یورپ کے مختلف ممالک میں میں تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، تحریک کشمیر ڈنمارک کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس زیر صدارت تحریک کشمیر ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین منعقد ہوا اور یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے مختلف پروگرام تشکیل دیے گے ۔تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری انصر منظور حسین نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے خطاب کرتے ہوئے کہ 5 فروری کا دن تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تحریک آزادی کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے کشمیری عوام کو دنیا بھر سے سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں، یہ دن ہر سال پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے ڈنمارک میں ایک خصوصی پروگرام گاڑیوں پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبنی اسٹیکرز چسپاں کرنے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے ضرورت ہے اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور اصل روپ سے روشناس کرایا جائے گا۔ سرپرست میاںمنیر حسین نے کہا کہ ڈنمارک کی کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر پر اپنا بھرپور تعاون کیا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین