• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ گرومنگ گینگ کے تین ارکان کو عمر قید

لندن(پی اے) آکسفورڈ گرومنگ گینگ کے تین ارکان کو عمر قید سنا دی گئی عمر قید کی سزا پانے والوں میں 37سالہ انجم ڈوگر 44سالہ محمد کرار اور 39سالہ باسم شامل ہیں۔ مجرموں کو ریپ کی سازش سمیت10الزامات میں سزائیں دی گئی ہیں ابیوز کے واقعات 2002اور2005کے درمیان پیش آئے تھے۔ یہ تینوں مجرم پہلے ہی اسی نوعیت کے جرائم میں پہلے سے عمر قید کاٹ رہے ہیں ۔ اکسفورڈ کرائون کورٹ کے جج پیٹر راس نے کہا کہ گروپ کے ارکان نے اپنی وکٹم کو سیکس ٹولز کے طور پر استعمال کیا۔ اس لڑکی کو 2004میں ڈوگر اور کرار نے ریپ کیا جب اس کی عمر صرف 15سال تھی جس سے وہ حاملہ ہو گئی تھی بعد میں اس کا اسقاط حمل کرایا گیا۔یہ تینوں مجرم اس وائلنٹ سیکس گرومنگ گینگ میں بھی شامل تھے جس کو 2013میں آکسفورڈ میں 6 لڑکیوں کواٹھ سال تک ابیوز کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ جیوری اتفاق رائے سے اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ ان کے خلاف انڈیسینٹ ایسالٹ ریپ کی سازش سمیت مزید آفنسز کا ٹرائل ہو۔ پراسیکیوٹر اولیور ساکسبی کیوسی نے کہاکہ متاثرہ لڑکی تنہا اور نوجوان تھی جس کو آسانی سے ٹارگٹ کیا گیا۔اس کو الکوحل اور ڈرگس دی گیئں اورکہا گیا کہ وہ فلیٹ پارکس اور پارک کاروں میں جنسی عمل کرے۔ اس وقت وکٹم کی عمر 14 سال تھی جب وہ پہلی بار ابیوزرز سے ملی تھی۔ جج نے کہا کہ ان افراد نے اس کے ساتھ جو برتائو کیا وہ انتہائی خوفناک ہے۔ انہوں نے اس کی زندگی تباہ کر دی ۔ محمد کرار کو اب کم از کم 18 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے جبکہ اس کا بھائی باسم کم از کم 10 اور انجم ڈوگر 20 سال قید میں گزارے گا ۔
تازہ ترین