• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالنک پارک کے قریب نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا

راچڈیل (ہارون مرزا) فالنک پارک کے قریب نوازلہے سٹریٹ میں نامعلوم افراد نے 24سالہ ایک نوجوان کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، گزشتہ روز تین بجے کے قریب پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ہے اور فرار ہوگئے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر ائر ایمبولینس کو طلب کر لیا اور مضروب کو مانچسٹر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مقامی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ معلومات رکھتے ہوں تو پولیس کو اطلاع کریں یہ امرقابل ذکر آیا میں مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دنوں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک اور انہیں نمایاں کامیابی حاصل ہو رہی ہیں اور اس واقعہ کے ملزمان بھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے\
تازہ ترین