• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی میڈیا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، چوہدری سرور

لندن ( نمائندہ جنگ) پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے ایک عشائیہ دیا گیا، اس عشائیے کا اہتمام گورنر ہاؤس پنجاب میں کیا گیا، پاک میڈیا کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہیڈ آف ڈیلیگیشن وجاہت علی خان، پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کے کپتان اے حق، منیجر شیخ سربلند، چیف کوآرڈی نیٹر دلاور چوہدری، نائب کپتان رانا بابر، کوآرڈی نیٹر طاہر چوہدری کے ساتھ ساتھ ڈیلی گیشن کے آفیشل اور ٹیم کے ممبران جن میں طاہر علی، غفران اشرف، سید شاہ، قیصر حمید،محمد عرفان، غلام حسین اعوان، یاسر عباس، محمد اقبال، میڈیا ایڈوائزر شوکت ڈار، محمد گلستان، اعجاز چوہدری اور دیگر نے شرکت کی، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی میڈیا کو گورنر ہاؤس میں پا کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے جب بھی کوئی برطانیہ سے مجھے ملنے آتا ہے تو خوشی کا عالم بیان نہیں کرسکتا، خوشحالی کے لئے میڈیا خدمات سرانجام دے رہا ہے ان کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، اوورسیز پاکستانی میڈیا کی انتھک محنت اور پاکستان کے لئے جذبے پر میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وجاہت علی خان نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم اور ہمارے آفیشلز کی انتہائی حوصلہ افزائی کی اور عزت بخشی، وجاہت علی خان نے اس دورہ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی، لاہور اور اسلام آباد کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور مقصد یہ ہے وزیر اعظم پاکستان کی ڈیم فنڈ اپیل کو بھرپور سپورٹ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پاکستان کو ایک انتہائی پرامن ملک ثابت کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور یہی ہمارے پاکستان دورے کا مقصد ہے۔ پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کے کپتان اے حق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مشکور ہیں جنہوں نے اوورسیز میڈیا کی حوصلہ افزائی کی اور گورنر ہاؤس پنجاب میں والہانہ استقبال کیا، اے حق نے کہا کہ ہماری کوشش جاری رہے گی کہ ہر دم جہاں جہاں پر بھی پاکستان کے حوالے سے کوئی بھی منفی خبریں سامنے آئیں یا منفی پروپیگنڈا سامنے آئے اس کا ہم بھرپور جواب دیں، کپتان اے حق نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی امن پسند اور محفوظ ملک ہے اور پوری دنیا سے تعلق رکھنے والی مختلف ٹیموں اور کمیونٹی کے افراد کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا وزٹ کریں اورا سپورٹس کے ذریعے تعلقات کو مضبوط کیا جائے، آخر میں کپتان نے پوری ٹیم کا تعارف بھی کروایا، کھانے سے قبل پاک میڈیا یوکے کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو شیلڈ بھی پیش کی گئ۔
تازہ ترین