• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بنگال کی انڈر19ہاکی ٹیم کو شکست کے بعد گنجاہونے کی سزا کا حکم

کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی بنگال کی انڈر 19ہاکی ٹیم کی شکست پر کوچ نے کھلاڑیوں کو گنجا ہونے کا حکم دے دیا جونیئر نیشنل چیمپئن شپ میں ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی جس کےپر برہم ہوکر کوچ آنند کمار نے کھلاڑیوں کو بطور سزا گنجا ہونے کا حکم دیا، زیادہ ترنے اپنے بال صاف کرا دئیے تاہم ایک پلیئر نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کو کوچ نے غیرذمہ دار قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کوچ کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ حکم غصے میں دیا، اس پر عملدرآمد کرانے کا ارادہ نہیں تھا۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
تازہ ترین