• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی کار سے گن اورگولیاں باہر پھینکنے والے دو افراد کو سزا

لندن(جنگ نیوز) مانچسٹر کرائون کورٹ نے چلتی کار سے میگنم ہینڈ گن اور گولیاں باہر پھینکنے والے شخص کو اس کے ساتھی کے ساتھ جیل بھیج دیا نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے گزشتہ سال 24جولائی کو سائوتھ مانچسٹر میں 24سالہ سلمان گل اور 22سالہ عقیل الیاس کا تعاقب کیا ۔ چارلٹن سے تعلق رکھنے والے الیاس نے سفید واکس ویگن پیسٹ کی کھڑکی سے ہینڈ گن اور گولیاں باہر پھینکی تھیں۔ اس واقعے کے بعد سلمان گل پاکستان چلا گیا تھا اور وہ اکتوبر میں واپس آیا تھا ۔ ان لوڈڈ 9 ایم ایم میگنم ریوالور اور پانچ کارٹریج پلاسٹک بیگ میں بند تھے جو ایک پارک کار پر جا کر لگے۔ ان کا پولیس نے 25 منٹ تک تعاقب کیا تھا۔ مانچسٹر کرائون کورٹ کے جج ایلن کونارڈ کیو سی نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین نوعیت کا جرم ہے۔ مصروف سٹی سینٹر میں اس طرح آتشیں اسلحہ لے کر گھومنا انتہائی خوفناک ہے۔ اور اس کو کسی طرح بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے دونوں کو جرم کا مرتکب قراردیا ۔ عدالت میں وہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش کی گئیں جس میں کار سے پیکیج کو پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پراسیکیوٹر ولیمز نے کہا کہ اس سنگین نوعیت کے کیس سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گن کے ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ اس سے پہلے کبھی فائر نہیں کیا گیا تھا۔ اور اس کا پہلے کے کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سلمان گل اس واقعے کے بعد پاکستان چلا گیا تھا جب وہ واپس آیا تو اسے گرفتار کر لیاگیا۔ الیاس کو معطل سزا کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی ٹھہرایا گیا۔
تازہ ترین