• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حادثہ، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی، بیکری جل گئی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے، لسبیلہ کے علاقے میں واقع بیکری میں آگ لگ گئی، کالا بورڈ پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

گلشن حدید میں واقع سومار گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔

لسبیلہ چوک پر واقع چشتی بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ روایتی طور پر تاخیر سے پہنچی جس کے باعث بیکری مکمل طور پر جل کر خاک ہوگئی۔

ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع ہوا جبکہ بیکری میں پھنس جانے والے تین افراد کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گِرل توڑ کر نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے قادر اور عبدالقدوس کو سول اسپتال کے برنس واڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ طارق کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے کالا بورڈ کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔

تازہ ترین