• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹمز کی خصوصی عدالت نے ماڈل ایان علی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ان کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

کسٹم کی خصوصی عدالت راولپنڈی کےجج ارشد بھٹہ نے دورانِ سماعت ایان علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ، معافی اور مقدمہ ختم کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

کسٹم کی خصوصی عدالت نے ملزمہ ایان علی کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے نہ آنے پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہو گی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے، کرنسی کی ضبطی کلکٹریٹ کسٹم کی سول قانونی کارروائی ہے۔

عدالت نے گواہان کو بھی نوٹس جاری کر کے آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا جبکہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی آئندہ سماعت 15فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین