• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی جرائم کے مقدمات 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات کو 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے 31 دسمبرتک دائر معمولی جرائم کے مقدمات کو 30 اپریل تک نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کے تحت 7 ہزار 475 مقدمات زیر التواء ہیں۔

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ جہلم، راجن پور اور شیخو پورہ کی عدالتوں میں 10 ستمبرتک دائرمعمولی جرائم کےمقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تازہ ترین