• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں برف باری

امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر یورپی ملکوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن میں پارہ منفی 12 تک گر گیا، موسم کی سرد ترین رات کا ریکارڈ بن گیا جبکہ کینیڈا کی نیاگرا آبشار بھی جمنے لگی ۔


امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکا کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور برف کا طوفان جاری ہے، میساچیوسٹس کے ساحل تک آتے آتے سمندر کا پانی جم گیا۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پارہ منفی 12 ہوگیااور موسم کی سرد ترین رات کا ریکارڈ قائم۔

مغرب سے مشرق کی طرف جانے والے طوفان میں کینیڈا سے آنے والی ہواؤں میں مزید تیز ی آئے گی، شدید سرد موسم کے باعث کینیڈا کی نیاگرا آبشار کا کچھ حصہ جم گیا، دلکش نظارہ دیکھنے سیاح کھنچے چلے آئے۔


فرانس کے شمالی اور وسطی حصے میں برف باری کے باعث الرٹ جاری کردیئے گئے، پیرس میں بھی سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، موسم کا مزہ لینے کے لیے کسی نے اسنو مین بنایا تو کوئی یہ مناظر کیمرے میں قید کرتا نظر آیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی شہری موسم کی پہلی برف باری کا لطف لیتے نظر آئے۔

تازہ ترین