• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں سردی کے بڑھتی ہوئی لہر سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ جانور وں کو بھی موسم کی سختی کے باعث سخت مشکلات درپیش ہیں۔

امریکی ریاست کنساس میں بھی ایک ہرن برفباری کے باعث جم جانے والے ایک تالاب میں اپنی ٹانگ پھنسا کر شدید مشکلات کا شکار ہوگیا۔

ہرن نے پہلے تو اپنی مدد آپ کے تحت اْٹھنے کی کافی کوشش کی لیکن پھسلن کی وجہ سے ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ہرن کو برف میں پھنسا دیکھ کر قریب ہی موجود لوگوں نے ریسکیو اہلکاروں کو مدد کیلئے بلالیا جنہوں نے کافی دیر کی محنت کے بعدرسی سے باندھ کر اسے باہر نکال لیا۔

تازہ ترین