• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی اسرائیلی ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی

شام نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی شہر تل ابیب کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔

شام کے مستقل مندو ب ڈاکٹر بشر ال جعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔

شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اس نے شام میں شامی ایئر پورٹ اور ایرانی اہداف پر حملے کئے جس سےکم از کم13 اہلکار ہلاک ہوئے، کارروائی کےدوران ایرانی قدس فورس کے اہداف کونشانہ بنایا گیا۔

شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

تازہ ترین