• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلہ حادثےمیں جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازجنازہ ادا

بلوچستان میں حب بیلہ کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 24افرادکی اجتماعی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حب بیلہ کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 24افرادکی اجتماعی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہےجبکہ تین جاں بحق افراد کی متیں گزشتہ روز ورثا کےحوالے کردی گئیں تھیں۔

واضح رہے گزشتہ روز مسافر کوچ بیلہ کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں کوچ اور ٹرک میں آگ لگ گئی تھی۔ بس میں ڈرائیوراورکنڈیکٹر سمیت 33 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق بعض مسافروں نے شعلوں بھری بس سے کود کر اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی جبکہ27 افراد اس حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے حادثے کے نتیجے میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں ، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین