• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کیخلاف وعدہ معاف گواہ کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے اس سے قبل مسلم لیگ نون کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دیا۔

عدالت نے قیصر امین بٹ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار ہیں۔


تازہ ترین