• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ذیشان کا تعلق دہشتگردوں سے نہیں جوڑ سکے‘

سابق وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ذیشان پہلا دہشتگرد ہوگا جس کا تعلق دہشتگردوں سےجوڑنے کی کوشش 3 دن سے کی جا رہی ہےجبکہ یہ ابھی تک ذیشان کاتعلق دہشتگردوں سےجوڑنےمیں کامیاب نہیں ہوسکےہیں۔

سلام آبادمیں مسلم لیگ ن کےرہنماراناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیرقانون پنجاب کہتے ہیں آپریشن سو فیصددرست تھا، کٹھ پتلی حکومت نےجے آئی ٹی کاڈرامہ رچاکرذمےداروں کوسزا سے بچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا نے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو دہشتگردکہا اور یہ بھی کہا کہ ان کےنام ریڈبک میں درج ہیں۔ تبدیلی سرکارنےجوجےآئی ٹی کا ڈرامہ کیا وہ مذاق ہے بلکہ یہ پارلیمنٹ سےبھی سنگین مذاق ہےاور مقتولین اورلواحقین کیساتھ ظلم ہے،اس ڈرامے کو یکسر مسترد کرتےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزرا اب قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارچیف ایگزیکٹو نہیں ہیں۔

حکومت کےاحمقانہ اورجاہلانہ مؤقف کوکوئی تسلیم نہیں کر سکتا، حکومت نےکہا مرنے والے بےقصوراورمارنےکاعمل درست ہے۔ تبدیلی سرکارکہتی تھی گولی مارنے کی ہدایت اوپر سے آتی ہے۔

ساہیوال واقعے پرجےآئی ٹی نے30دن کی مہلت مانگی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

تازہ ترین