• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ اور اقتصادی اصلاحات پیکیج کی توثیق

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس نے منی بجٹ کی تجاویز اور اقتصادی اصلاحات پیکیج کی توثیق کر دی۔

وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے شرکاء کو منی بجٹ پر بریفنگ دی۔

انہوں نے پارلیمانی اجلاس کے شرکاء کو منی بجٹ پر اعتماد میں لیا، جس کے بعد منی بجٹ تجاویز اور اقتصادی اصلاحات پیکیج کی توثیق دی گئی۔

اجلاس میں سانحہ ساہیوال میں بے گناہ افراد کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔

اجلاس میںانہوں نے عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحقیقات کو تمام پہلووں سے مکمل کرکے قوم کے سامنے لایا جائےگااور کہا کہ ساہیوال واقعے کے حوالے سے قطر میں بھی تفصیلات لیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ساہیوال واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور کرسکتے ہیں،اس موقع پر پنجاب حکومت کو پولیس اصلاحات کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین