• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز شریف کی جان کو خطرہ، سرکاری رپورٹس کا انتظار ہے‘

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی زندگی کو خطرہ ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکھٹایامگر بے سود رہا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے تازہ پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے،پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔

اس سے قبل نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین