• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لاہورمیں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت  نہ منانے اور اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پنجاب کے سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلیے 4سے6ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔اس کے لیے باقاعدہ ایک مکمل نظام بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کیلیے حفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے، اس کے بعد ہی بسنت منانے کا سوچا جا سکتا ہے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے، باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے۔

سنیئر وزیر نے کہا کہ ادارے ذمےداریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔

تازہ ترین