• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، بندر چلتی گاڑی کے بونٹ میں پھنس گیا


بھارتی ریاست گجرات میں ہائی وے پر گاڑی چلاتے ڈرائیور کو اچانک مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

گجرات کی ہائی وے پر سڑک پار کرنے کی کوشش کرنے والا ایک بندر چلتی ہوئی گاڑی کے بونٹ میں جا پھنسا۔

بندر کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی روک کراسے کافی تلاش کیا لیکن کچھ دیر بعد بونٹ سے آوازوں پر ہائی وے انتظامیہ سے مدد طلب کی۔

ہائی وے کے اہلکاروں نے کار کا بونٹ کھول کر آدھے گھنٹے بعد بندر کو باہر نکالا جس کے بعد یہ فوری طور پر بھاگ نکلا۔

تازہ ترین