• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو ڈگر مشین کے ذریعہ ملبہ اُٹھاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس چھ سالہ بچے کو ہی دیکھ لیں جو چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کرنے کا خواہاں ہے اور کسی ماہرڈرائیور کی طرح نہ صرف ڈگر مشین چلانے میں مصروف ہے بلکہ ملبہ اُٹھانے میں بھی مصروف ہے۔

ویتنام کے شہر Hanoiمیں یوں ننھے میاں کوکسی ماہر مزدور کی طرح ڈگرمشین چلاتا دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی نے بچے کے والد کو اس لاپرواہی پر تنقید کانشانہ بھی بنایا جبکہ ننھے میاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین