• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ فیملی کو نہ دینا مجرمانہ غفلت ہے‘

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی فیملی کو نہ دینا مجرمانہ غفلت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق کہا کہ نواز شریف کے لئے ہوم ڈپارٹمنٹ نے خود میڈیکل بورڈ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں فیملی کو پتہ چل رہا ہے، ن لیگی رہنما اور کارکنان اپنے قائد کی صحت سے متعلق گہری تشویش کا شکار ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی طبی رپورٹس اہلخانہ، ذاتی معالجین کو فوری دی جائیں تاکہ ان کا علاج شروع ہو سکے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ غفلت پر قائد مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری عمران خان اور پنجاب حکومت پر ہوگی۔

تازہ ترین