• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےرائل سعودی آرمی کےوفد نے ملاقات کی، سعودی وفدکی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائدبن حمدالروالی نےکی۔

ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی جنرل نےرائل سعودی آرمی کو تربیت دینےپرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارکو تسلیم کیا۔

آرمی چیف نےسعودی چیف آف جنرل اسٹاف کےپاک فوج سےمتعلق خیالات پرشکریہ اداکیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیومیں یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اُنہیں گارڈ آف آنرپیش کیا۔

تازہ ترین