• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی،وزیراعظم عمران خان سانحہ ساہیوال پر وزراء کے بیانات پر غصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے معاملے پر صوبائی وزراء کے متضاد بیانات پر عمران خان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزراء نے مناسب تیاری کے بغیر بیانات کیوں دیے؟

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سب پر واضح کیا کہ آئندہ بغیر تیاری کے میڈیا میں نہ آیا جائے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر جے آئی ٹی کے بعد سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے تو جوڈیشل کمیشن بنادیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ زندگیوں کا مسئلہ ہے، معافی کی گنجائش نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین