• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہر عورت کی فتح ہوئی ہے،ہرکسی کو پتہ چلا ہے کہ آواز اٹھائی جائے تو فتح ملتی ہے۔

لاہور کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے مجرم کی لاہور ہائی کورٹ سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے سیشن کورٹ کی پانچ سال قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے مجرم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے بعد شاہ حسین کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہسب سے پہلے اللہ تعالی کی ذات کاشکریہ ادا کرتی ہوں، آج ہر عورت کی فتح ہوئی ہے، ہر کسی کو پتا چلا ہے کہ آواز اٹھائی جائے تو فتح ملتی ہے۔

خدیجہ صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے وکلا اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہیں، انہیں انصاف کی فراہمی میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔

شاہ حسین نے اپنی ہم جماعت خدیجہ صدیقی پر2016ء میں خنجر کے23وار کیے تھے۔

خدیجہ صدیقی پر حملے کا معاملہ سب سے پہلے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں اٹھایا گیا تھا۔

تازہ ترین