• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ضمنی بجٹ کو مسترد کردیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج قوم کے ساتھ ایک بار پھر مذاق کیا گیا، ٹیکسز لگا کر صارفین پر بوجھ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی،گیس، آٹا مہنگا کرنے کا سامان بنا دیا ہے، اسد عمر کی تقریر امیروں کو امیر کرنے کےلئے تھی۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے بلیک اکانومی کےلئے ایک بجٹ دیا ہے،وہ جن بڑی بڑی کمپنیوں میں کام کرتے رہے ہیں،ان کےلئے مراعات دی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ہم ان کے ڈرامے کو ناکام بنائیں گے اور بجٹ پر انہیں یوٹرن لینے پر مجبور کریں گے۔

تازہ ترین