• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسر کے بیٹے کا قتل،18 سال بعد گرفتار ملزم غیر قانونی اسلحہ کیس میں پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 18سال بعد سی ٹی ڈی انسپکٹر سلیم شاہ کے بیٹے کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں پیش کردیا ،عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم مزمل عرف ہکلہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی آفیسر سے چالان طلب کرلیا ،ملزم کے پیش کیے گئے ریمانڈ پیپرمیں مقدمہ کی نقول ایف آئی آر 41/01 کی کاپی لگائی گئی ہے ۔
تازہ ترین