• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان خانیوال موٹر وے شدید دھند کے باعث بند

ملتان شہر اور گرد و نواح میں دھند کا راج ہے، شدید دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے بند کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ 10 سے 100 میٹر تک رہ گئی ہے اور اس کے رات گئے تک مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔

دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہوں پر بریفنگ پوائنٹ قائم کر دئے ہیں جہاں مسافروں کو دھند کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔

اس موقع پر موٹر وے پولیس کی جانب سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہداہات جاری کی گئی ہیں، جبکہ دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

تازہ ترین