• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف آبادی مزید غریب ہوگئی،دنیا میں سماجی عدم مساوات بڑھ رہا ہے، آکسفیم

لندن(این این آئی) غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی تنظیم آکسفیم نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ برس کے دوران ارب پتی افراد کے اثاثوں میں 12فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ غربت کا شکار دنیا کی قریب نصف آبادی کو مزید 11فیصد کا نقصان ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفیم کی ریسرچ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سماجی عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تنظیم کے مطابق سال2008کے اقتصادی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد قریب دوگنا ہوچکی ہے ان کے اثاثوں میں محض 2018 کے دوران قریب 900بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ آکسفیم کے مطابق سماجی عدم مساوات کے خاتمے کیلئے لوگوں کو مفت تعلیم، صحت اور سوشل سیکورٹی جیسی سہولیات دی جانا لازمی ہے۔ تنظیم کے مطابق سال 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد قریب دوگنا ہوچکی ہے۔
تازہ ترین