• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بنیادی آمدنی اسکیم متعارف کرائیگا

کراچی (نیوزڈیسک) بھارت میں سِکم ملک کی سب سے چھوٹی ریاست ہے لیکن یہاں ایک ایسا تجربہ کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھی دلچسپی لے سکتی ہے۔ سکم کی حکمران جماعت نے ریاست کے 6؍ لاکھ 10؍ ہزار 577؍ شہریوں کیلئے بنیادی آمدنی (یونیورسل بیسک انکم) کے نام سے ایک جرأتمندانہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو یہ دنیا میں کہیں بھی کیا جانے والا اس خیال کا سب سے بڑا تجربہ ہوگا جو فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق سب کو سماجی تحفظ دے گا، غربت کا خاتمہ ہوگا اور ملازمت کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ تاہم، نقادوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے لوگوں میں کام کرنے کی لگن سست ہو جائے گی اور بہت زیادہ اخراجات کرنا پڑیں گے۔

تازہ ترین