• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر، طالبان امریکا مذاکرات تیسرے روز بھی جاری

دوحہ(جنگ نیوز)قطر میں دوسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اورتیسرے روز بھی بات چیت جاری رہے گی۔قطر میں طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے، جبکہ افغان اعلیٰ امن کونسل نے افغان حکومت کے بغیر بات چیت پر گہرے تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کیلئے خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی بات چیت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔دوسری جانب افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کیلئے معاون نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین