• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کےخاتمے کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا، میاں افتخار

کرک (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ امن قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن قائم ہوگا عمران خان سیلکٹ وزیر اعظم ہیں انہیں اٹھارویں ترمیم خاتمے اور صوبائی خود مختاری خاتمے کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا ہے اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے اس سال پورے پاکستان میں مسلسل ایک ہفتہ باچاخان کی برسی تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین