• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آف شور بینک اکائونٹس، واجب الادا ٹیکسوں کی بازیابی کی راہ ہموار

اسلام آباد(مہتاب حیدر)او ای سی ڈی سے معلومات کے تبادلے کی سہولت کے بعد ایف بی آر کو 1لاکھ سے زائد آف شور بینک اکائونٹس کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں ۔جب کہ ضمنی فنانس بل2019 میں ایف بی آر نے عارضی تخمینوں کے اختیارات کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق،بیرون ممالک آف شور اثاثوں کے حامل افرادجنہوں نے پاکستان میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ایف بی آر نے ٹیکس مطالبات کے قیام کی غرض سے عارضی تخمینوں کےاختیارات کے حصول کی کوشش کی ہے۔ان ٹیکس مطالبات کا تبادلہ او ای سی ڈی ممالک کی حدود میں آنے والوں سے کیا جائے گا ، جس کے ذریعے آف شور اثاثے رکھنے والوں سے واجب الادا ٹیکسوں کی بازیابی کی راہ ہموار ہوگی۔ضمنی فنانس بل 2019جو کہ بدھ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ، اس میں ایف بی آر نے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کیے جانے اور وفاقی یا صوبائی حکومت کے کسی محکمے یا ایجنسی یا کمشنر کی جانب سے اس کا سراغ لگائے جانے کی صورت میں عارضی تخمینے کی تجویز دی تھی ۔

تازہ ترین