• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”ڈونکی کنگ“ کا ٹائٹل سونگ 2کروڑ ہٹس حاصل کرنیوالا پہلا پاکستانی فلمی گیت بن گیا


کراچی (محمد ناصر) جیو کی پہلی اور پاکستان کی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہونے والی فلم کا ٹائٹل سونگ ”ڈونکی راجا“ یوٹیوب پر دو کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس طرح یہ گیت پاکستان کا پہلا فلمی گیت بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر دو کروڑ سے زائد ویوز اپنے نام کرلئے ہیں۔ یاد رہے یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے اپنی نمائش سے پہلے اور بعد میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کئے۔ اس فلم میں جان ریمبو نے منگو جبکہ حنا دل پذیر نے لومڑی کے کرداروں کی یادگار صداکاری کی جسے خوب سراہا گیا۔ اس اینی میٹڈ فلم کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے اپنی آواز کا جادوجگایا۔ ان میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ و دیگر شامل تھے۔ پاکستان میں کامیابیوں کی تاریخ رقم کرنے والی اینی میٹڈ فلم ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے ریلیز کی گئی تھی۔

تازہ ترین