• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں قائم شادی ہال کومکمل منہدم جبکہ آفیسر ز کلب کا 75فیصد حصہ مسمار کردیا گیا ہےسپریم کورٹ کے احکامات پر انہدام کی کارروائی بلاکسی وقفہ کے بدھ کو بھی جاری رہی باقی ماندہ تعمیرات بھی تیزی سے منہدم کی جارہی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اور بدھ کی صبح انہدامی کارروائی کا معائنہ کیا۔دریں اثناسندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے کراچی میں غیر قانونی شادی لانز اور ہالز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاڈائریکٹر جنرل افتخار قائمخانی نے بدھ کو ادارے کے تمام ڈائرکٹرز کا اجلاس بلا کرہدایت کی سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کےفیصلےپر ہر صورت مکمل عملدراآمد کیا جائے فوری طور پر رہائشی پلاٹوں بننے والے غیر قانونی شادی ہال اور تجارتی سرگرمیوں کا خاتمہ اور انہیں سیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔
تازہ ترین