کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ای سی ایس ایچ میں نامعلوم دہشت گردوںکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کے ڈی اے ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پاسبان عزاءتنظیم کے رہنما کے قتل کے مدعی بھی تھے ۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد علی شاہ کے قتل کامقدمہ انکے بہنوئی سید افتخارعلی زیدی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر55/19بجرم دفعہ 34/302 اور دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 31 دسمبر2011 میں مقتول محمد علی شاہ کے بہنوئی عسکری رضا کو بھی مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا اس مقدمے کا مقتول محمد علی شاہ مدعی تھا عسکری رضا پاسبان عزا تنظیم کے رہنما بھی تھے،عسکری رضا کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی 30 بور پستول استعمال ہوا تھا،واردات میں فرقہ وارانہ پہلو ہونے کے باعث انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔