• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضے کی جگہ پر قائم تھانے ختم کئے جائیں ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسیز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ قبضے کی جگہ اور غیر قانونی عمارتوں یا مقامات پر قائم تھانے ختم کرکے انہیں مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے ، سندھ بلوچستان بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کی جائے جبکہ انہوں نے کے ڈی اے ملازم کے قتل ، پولیس فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے اور رمیش کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امن وامان سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام، سیکرٹری داخلہ قاضی کبیر، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ، ایڈیشنل آئی جی (سی ٹی ڈی) ڈاکٹر ولی اللہ دل، ڈی آئی جیز کراچی اور دیگر اضلاع کے ڈی آئی جیز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ نے 2واقعات پی ای سی ایچ ایس میں کے ڈی اے ملازم کا قتل اور پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی گولی لگنے پر کہا کہ یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو ضروری گائیڈ لائن دی جائے گی۔
تازہ ترین