• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JITمیں عثمان بزادار کا نام آیا تو وہ استعفیٰ دیدینگے،عندلیب عباس

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)ایوان میں پانچ ماہ کے اندر دوسرا بجٹ پیش کیا گیا جس کا نام اصلاحاتی پیکج رکھا گیاہے اس سے اس بات کا تعین تو نہیں ہوسکا کہ حکومت کی معاشی سمت درست ہے یا نہیں لیکن اس سے یہ بات واضح ہے کہ روزمرہ کی اشیا ء کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوتا جارہا ہے۔میزبان منیب فاروق نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں مسلم لیگ نون کی عظمیٰ بخاری، پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ اور تحریک انصاف کی عندلیب عباس بھی شامل گفتگو رہیں۔ عندلیب عباسی کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ کو بالکل ڈیفنڈ نہیں کروں گی تقریباً ڈیڑھ سو سال سے پولیس ریفارمز نہیں ہوئے ۔ ماڈل ٹاؤن اور ساہیوال کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ اگر جے آئی ٹی میں عثمان بزدار کا نام آجاتا ہے کہ اُن کے حکم سے ساہیوال واقعہ ہوا تو وہ ضرور استعفیٰ دیں گے۔ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران عام آدمی میں جو مایوسی پھیلی ہے منی بجٹ سے اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہو لیکن PAT والے نہیں چاہتے اور قابل غور بات یہ ہے کہ اوپر سے گولی چلائی گئی تھی وہاں جو کہ سروں پر لگی وہ کس نے چلائی یقیناً دھرنے کے لئے انہیں لاشوں کی ضرورت تھی جو انہیں مل گئیں۔
تازہ ترین