کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ،جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ،حاجی مہناج الدین ،نادر خان اچکزئی ،مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہاہے کہ ایس ڈی اوکیسکو سیٹلائٹ ٹائون کاغیرمناسب رویہ ناقابل برداشت ہے صارفین جب مسائل کے حل کیلئے موصوف سے رابطہ کرتے ہیں تووہ ان کے ساتھ نازیباالفاظ استعمال کرتے ہیں متعلقہ حکام ڈی ایس کے منفی رویے کانوٹس لیں جمعیت اس حوالے سے خاموشی اختیار نہیں کریگی اگر جلد ان کاتبادلہ نہ کیاگیاتو احتجاجی لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔