• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کے وفد کی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ڈاکٹر امیر تاج کی قیادت میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں چھ ماہ سے ٹی ایم اوز کی بند تنخواہوں اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ پی ڈی اے پریس ریلیز کے مطابق صوبائی وزیر سے مذاکرات کامیاب ہوگئے وزیر نے ڈاکٹرز کو احتجاج کی کال واپس لینے کا مشورہ دیا۔ صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں کی بند تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہائوس الائونس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی جبکہ مزید نشستیں بھی تخلیق کی جائیں گی۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ اپنی اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) کا آڈٹ کرایا جائے گا محکمہ صحت کے مالی وانتظامی حالات بہتر کرنے کے لئے حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
تازہ ترین