• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈٹرانسفیوژن اتھارٹی کا انتقال خون مراکز کی رجسٹریشن کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں نجی انتقال خون کے مراکز کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں مراکز کے دورے کر کے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اتھارٹی کے وفد نے ڈاکٹر نور صبا کی قیادت پشاور میں نجی انتقال خون مرکز کا دورہ کیا وہاں سہولیات اور آلات کا معائنہ کیا ۔ اتھارٹی جلد مطلوبہ سہولیات کے حامل انتقال خون مراکز کی باضابطہ رجسٹریشن شروع کر دے گی۔
تازہ ترین